اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تین ہزار فوجی تعینات کردئے ہیں جس کی وجہ سے یہ شہر فوجی اڈا لگنے لگا ہے۔ قابل ذکر ہے حماس اور فتح نے آج یوم غضب منانے کا اعلان کیا ہے اور فلسطینی عوام سے آج کے مظاہروں میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ صیہونی حکومت کے فوجی بندوبست کے پیش نظر یہ خطرہ محسوس کیا جارہا ہے کہ صیہونیوں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں ہوسکتی ہیں۔ صیہونی حکومت نے جمعرات کو ایک صیہونی خاخام کے زخمی ہونے کے بعد مسجد الاقصی کے دروازے بند کردئیے تھے اور کسی فلسطینی کو مسجد الاقصی میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ایک موٹرسائيکل سوار نے صیہونی انتھا پسند خاخام یہودا گلیک کو گولی ماردی تھی جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگيا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲